ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھیما کورےگاؤں: جہد کار ورا ورا راؤ کی تین سال بعد رہائی، ضمانت ملنے کے دو ہفتے بعد آیے باہر

بھیما کورےگاؤں: جہد کار ورا ورا راؤ کی تین سال بعد رہائی، ضمانت ملنے کے دو ہفتے بعد آیے باہر

Sun, 07 Mar 2021 12:59:03    S.O. News Service

ممبئی،7؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بھیماکورے گاؤں معاملہ میں الزامات کا سامنا کرنے والے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے جہدکار، مصنف ورا ورا راؤ آخر کار جیل سے باہر آنے میں کامیاب ہو گیے۔ راؤ کی درخواست ضمانت دو ہفتے قبل بامبے ہائی کورٹ نے منظور کی تھی۔ عدالت نے انہین چھ ماہ تک طبی بنیادوں پر راحت دی ہے چھ ماہ کی تکمیل کے بعد ان کو یا تو خودسپرد ہونا پڑے گا یا پھر ضمانت میں توسیع کے لئے عرضی داخل کرنی پڑے گی۔

راؤ ہفتہ کو دیر رات گئے تقریبا 11.45 بجے ممبئی کے ناناوتی اسپتال سے باہر آئے، جہاں ان کا علاج چل رہا تھا۔ بامبے ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد حکومت مہاراشٹر نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ ان کی وکیل اندرا جے سنگھ نے ٹوئٹر پر ورا ورا کی رہائی کے بعد کی تصویر پوسٹ کی ہے۔

ورا ورا راؤ کو 2018 میں بیشتر دیگر جہدکاروں کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ کئی امراض کا شکار ہیں اور ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ راؤ کو اس شرط پر ضمانت دی گئی ہے کہ وہ ممبئی میں ہی رہیں گے اور جانچ کے لئے دستیاب رہیں گے۔ خیال رہے کہ اس معاملہ کی تفتیش این آئی اے کر رہی ہے۔

ورا ورا راؤ 28 اگست 2018 سے حراست میں تھے۔ یہ معاملہ یکم جنوری 2018 کو پونے کے نزدیک بھیما کورے گاؤں کی جنگ کی 200 ویں سالگرہ کے جشن کے بعد تشدد بھڑکانے سے وابستہ ہے۔ اس تشدد میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا اور متعدد افراد زخمی ہو گیے تھے۔


Share: